Meezan Bank Ties Up With B Filer To Provide Tax Facilitation To Freelancers

 

 

 میزان بینک نے فری لانسرزکیلئے دستیاب ٹیکس سہولت کی خدمات کو بڑھانے کیلئے بی فائلرکے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔جمعرات کو کئے جانے والی شراکت داری کا مقصدڈیجی فری لانسرز صارفین سمیت میزان فری لانسرز اکائونٹ ہولڈرز کوبی فائلر کی ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے بی فائلر میزان فری لانسر اکائونٹ ہولڈرز کیلئے اسٹریم لائن اور موئثرٹیکس خدمات کو یقینی بنائے گی۔ بی فائلر FBR کے ساتھ این ٹی این رجسٹریشن سے لے کر ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔اس سلسلے میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن اور بی فائلر کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر تیجانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔


Post a Comment

0 Comments