پٹرولیم
مصنوعات سستی ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح
پر آنے سے پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس
کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالرز جبکہ
امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے
مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی اور پاکستان اور ڈالرز
سستا ہونے کی وجی سے عوام کو 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی
صورت میں ریلیف مل سکتا ہے۔
پاکستان
میں نگران وفاقی حکومت 15 دسمبر کو نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے عوام کو یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں کمی سے محروم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل تو سستا کیا گیا،
تاہم پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
0 Comments