نگران پنجاب حکومت نے
لرننگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر
ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں لرننگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی
منظوری دے دی گئی، اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ
لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے اور لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک
ہزارروپے کر دی جائے گی، اس کے علاوہ ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی
شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور
مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا
گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے 8 خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے ہیں
جب کہ لاہور میں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں
کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 21 روز میں 7 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں
تھانوں میں بند کردی گئیں، 15 روز میں بغیر لائسنس 9 ہزار 355 ڈرائیورز کے خلاف
مقدمات درج کیے گئے، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ گاڑی چلانے پر 2 ہزار اور موٹرسائیکل
پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔
0 Comments