پاکستان کو آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 سے 260 روپے تک آنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوجائے گی، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 250 سے 260 روپے تک آسکتی ہے۔ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد رقم مل جائے گی۔ عرب امارات سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
0 Comments