Chances of significant increase in foreign exchange reserves

 



زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافے کا امکان، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے منتظر پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسگ کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے قرض تک رسائی بہتر ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے ،5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کو آئی ایم ایف قسط موصول ہونے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا، آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پاریز روئیز کی تصدیق کر دی،آئی ایم ایف نمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایگزیکٹیو بورڈ کے 11 جنوری کے اجلاس میں پاکستان ایجنڈے پر ہے،سٹینڈ بائی معاہدے کے پہلے جائزے پر آئی ایم ایف بورڈ غور کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments