سوئی
ناردرن نے گیس مزید137.62فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، سوئی ناردرن نے گیس مزید
مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں جمع کرادی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ گیس کی قیمت
2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی جائے۔میڈیا کے مطابق سوئی ناردرن نے
گیس مزید137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں جمع کرادی ہے، سوئی ناردرن نے
گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی، سوئی ناردرن نے گیس کی
قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023سے مانگا ہے۔
درخواست
2023-24کی ریونیو ضروریات میں کمی پوری کرنے کیلئے دائر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں
بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24کیلئے 181ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے ریونیو کمی کا
تخمینہ ہے۔
درخواست
میں کہا گیا کہ گیس کی قیمت 2961 روپے 98پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی جائے،
جبکہ گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49پیسے ایم ایم بی ٹی یو ہے۔درخواست میں بقایا
جات کی مد میں 1209 روپے 14پیسے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔
روپے
کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48پیسے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ۔اوگرا
کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر 11دسمبر کو سماعت ہوگی۔
0 Comments