سابق وزیر خزانہ گورنر سندھ بننا چاہتے تھے۔

 


سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے درست فرمایا کہ میری گورنر سندھ بننےکی خواہش تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سے ایک ہی مرتبہ جہاز میں گورنر کیلئے بات ہوئی تھی لیکن اسحاق ڈارکی کارپٹ گھسانے والی بات درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے ان کے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا اور وہ ماضی کو یاد نہیں رکھتے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مفتاح اسماعیل کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں سرگرم ہیں۔

جس پر خاموشی توڑتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور

 کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔      

Post a Comment

0 Comments