سلمان بٹ اور کامران کی تقرری تنقید کی زد میں

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹس کے طور پر مقرر کیا ہے مگر یہ

 فیصلہ تنقید کی زد میں آیا ہے۔

سلمان بٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث رہے، وہاب ریاض کو ایک بُکی سے پیسے لیتے دیکھا گیا، کامران اکمل سے سڈنی گیم کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ یہ سب مل کر اب پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ میرے پاس الفاظ نہیں۔۔۔

گذشتہ روز کچھ ایسے ہی خیالات پاکستان کے سوشل میڈیا پر اس وقت دیکھنے کو ملے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹس کے طور پر مقرر کیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ تینوں فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments