اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2023ء ) حکومت کی جانب سے بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت توانائی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس ختم کردیئے ہیں اور اب گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی، جس کا اطلاق یکم دسمبر 2023ء سے ہوچکا ہے